آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے خلاف مبینہ طور پر شراب کے نشے میں گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران وارنر کا بریتھ ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر بعد ازاں مقدمہ درج کیا، جبکہ انہیں 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈیوڈ وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ہیں اور وہ ذاتی مصروفیات کے باعث مختصر چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے شیڈول کے مطابق انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔
