قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایف آئی وی بی انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے۔
قومی ٹیم نے میچ کے تینوں سیٹس میں مکمل غلبہ برقرار رکھا اور 17-25 کے یکساں اسکور سے کامیابی سمیٹی۔
پاکستان کی جانب سے فہد 20 پوائنٹس (16 اٹیک، 4 بلاک) کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔
مجموعی طور پر قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹیک سے 37، بلاک سے 11 اور سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ حریف ٹیم کی غلطیوں سے بھی اسے 23 پوائنٹس کا فائدہ ملا۔
اس سے قبل گروپ اسٹیج میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دی تھی، تاہم ایران کے خلاف اسے 3-0 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
19 سے 29 اگست تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے آج (25 اگست) سے شروع ہو رہے ہیں۔
