انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے خاندان کے مطابق ان کا انتقال پُرسکون انداز میں گھر پر ہوا۔
رابن اسمتھ نے اپنے کیریئر میں 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4236 رنز بنائے اور وہ ورلڈ کپ 1992 کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے وہ 1987 سے 2003 تک ہمشائر کاؤنٹی سے وابستہ رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔
اسمتھ کو جارحانہ بیٹنگ اسٹائل، خصوصاً ان کے مشہور اسکوائر کٹ کی بدولت بین الاقوامی سطح پر خاص پہچان ملی وہ زندگی کے آخری برسوں میں الکوحل کے استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل کے باعث زیرِ علاج بھی رہے۔
