پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 12، 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلی جائے گی، جس میں مسلسل دوسری بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی ایس ایل کی ونڈو کا فیصلہ گورننگ کونسل اور فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ڈائریکٹ سائننگز، پلیئر آکشن، میچز کے شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل پشاور زلمی نے جیتا تھا، جبکہ ایونٹ کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 461 تماشائیوں کی ریکارڈ حاضری ہوئی تھی۔