مسقط میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور صرف 61 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی، تاہم حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے۔
حمزہ ظہور نے حسنین ڈار کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 107 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی۔
حسنین ڈار نے 38 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 208 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔
رضوان اللہ، علی رضا اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
