ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا جہاں زمبابوے نے آسٹریلیاکو 23 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے سکہ جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے ابتدائی بلے باز برائن بینٹ 64 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ کپتان سکندر رضا 25 رنز کے ساتھ ڈٹے رہے۔
ہدف 170 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے باز ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہے اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی
زمبابوے کے مزاربانی نے چار جبکہ برائڈ ایونس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
گروپ بی میں زمبابوے کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، جبکہ آسٹریلیا کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
