صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچری اور بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے بعد باؤلرز کی اجتماعی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 12ویں میچ میں ر امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی اس فتح کے ساتھ پاکستان نے مسلسل دوسری جیت حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، جس میں فرحان نے 73 جبکہ بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی،رانجنے  29 گیندوں پر51 رنز کے ساتھ  ٹاپ اسکور رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔