پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
محمد عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد محمد عامر کی آئی پی ایل میں ممکنہ شرکت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
