رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت اے کے 15 سالہ بیٹر ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
سوریاونشی نے محض 53 گیندوں پر 28 چھکوں کی مدد سے 204 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور تیز ترین سنچری، 150 رنز، ڈبل سنچری اور ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
انہوں نے 28 گیندوں پر سنچری اور 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔
