پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
رضوان اللّٰہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 22ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
حیات خان نے 69 جبکہ عثمان خان نے ناقابلِ شکست 54 رنز بنائے۔
پاکستان اب فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گا۔
