پاکستان فٹبال ٹیم نے ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔

ڈھاکا میں جاری ایونٹ میں بھارت کی مالدیپ کے خلاف ایک صفر سے کامیابی کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی ہوگئی۔

پاکستان گروپ بی میں ایک کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ بھارت نے دونوں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب سیمی فائنل سے قبل پانچ اوورسیز فٹبالرز عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، علی اکبر خان، عادل نبی اور عبدالصمد نے ڈھاکا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

پاکستان 14 نومبر کو سیمی فائنل میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔