پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت عباس آفریدی کریں گے۔
تین روزہ ایونٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں، جبکہ رضا کچلو ٹیم منیجر ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 30 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
قومی ٹیم 28 اکتوبر کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔
