راولپنڈی: پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

لہرو اودارا نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے کپتان صاحبزادہ فرحان کے 89 اور معاذ صداقت کے 50 رنز کی بدولت ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شاندار بیٹنگ پر صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو راولپنڈی ہی میں کھیلا جائے گا۔