قومی کرکٹر محمد رضوان لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں آن لائن بیٹنگ اور پیکا ایکٹ کے تحت جاری انکوائری میں پیش ہوگئے۔

این سی سی آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے محمد رضوان سے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین انسپکٹرز شامل تھے۔

محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا، جبکہ این سی سی آئی اے نے ان کے ضبط شدہ موبائل فون کے فرانزک معائنے اور تجزیے کے لیے تعاون بھی طلب کیا ہے۔

پوچھ گچھ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ان پر کیا الزامات ہیں، یہ این سی سی آئی اے سے پوچھا جائے۔

موبائل فون واپس ملنے سے متعلق سوال پر انہوں نے مسکرا کر کہا، ’’اس وقت میں گونگا ہوں۔‘‘