ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے 21 سالہ بین الاقوامی کریئر کو الوداع کہہ دیا۔

بیونس آئرس میں بینن کے خلاف اپنے 208ویں اور آخری میچ میں میسی نے ایک گول اسکور کیا اور دو گولز میں معاونت کی، جس کی بدولت ارجنٹینا نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

85 ہزار سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں میسی کو شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں نے جذباتی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ارجنٹینا کے لیے میسی نے 208 میچز میں 126 گول کیے، جبکہ وہ 6 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شریک رہے اور 21 ورلڈ کپ گول اسکور کیے۔

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2021 اور 2024 کوپا امریکا جبکہ 2022 کا فیفا ورلڈ کپ جیتا۔

قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے باوجود وہ کلب فٹبال میں انٹر میامی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

میچ کے بعد جذباتی خطاب میں میسی نے کہا کہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا ان کی زندگی کی سب سے خوبصورت چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کی شرٹ اور شائقین کو بہت یاد کریں گے اور اب ٹیم کے ساتھ بطور حامی کھڑے رہیں گے۔