سری لنکا میں کھیلے گئے ویمن ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

تاہم ٹرافی کی تقریب تنازع کا شکار ہوگئی۔

بھارتی ویمن ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا، جس کے باعث ایوارڈز کی تقریب نامکمل رہ گئی۔

اے سی سی ذرائع کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے طے تھا اور بھارتی ٹیم نے خود اس سے گریز کا فیصلہ کیا۔

تقریب میں سری لنکن کپتان چماری اتاپتو نے رنرز اپ کا انعام وصول کیا، تاہم بھارتی ٹیم کو ٹرافی پیش نہ کی جا سکی۔

:::