ایمسٹلوین: نیدرلینڈز اور بیلجئیم میں جاری ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کا سفر گروپ مرحلے میں ہی تمام ہوگیا۔

ایمسٹلوین کے ویگنور ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔

پہلے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر پہلا گول اسکور کیا، جبکہ ابھیشک نے دوسرا گول کر کے برتری دگنی کر دی۔

دوسرے کوارٹر میں ہرمن پریت نے ایک اور گول اسکور کیا، جس کے بعد پاکستان کے حنان شاہد نے بالترتیب گول کر کے فاصلہ کم کیا تاہم، وقفے تک بھارت کو 2-4 کی برتری حاصل رہی۔

تیسرے کوارٹر میں بھارت نے پنالٹی اسٹروک پر اسکور 2-5 کر کے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی۔

میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان کے حنان شاہد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کیا، لیکن یہ کوشش شکست کا رخ موڑنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

اس شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف شکست اور ویلز کے خلاف میچ ڈرا کرنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے اگلے مرحلے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔