پاکستان کرکٹ بورڈ  نے قومی کرکٹر فخر زمان کو ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر دو میچز کے لیے معطل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان بال ٹیمپرنگ کے مرتکب پائے گئے، جس پر انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ متعلقہ آرٹیکل کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔