پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کپتان محمد یوسف اور سابق ویمن کپتان ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025ء میں شامل کر لیا۔

محمد یوسف کا انتخاب شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا، جبکہ ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا۔

محمد یوسف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ہزار 300 رنز اسکور کیے، جبکہ ثناء میر نے 226 میچز میں 240 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 2 ہزار 432 رنز بنائے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار خدمات پاکستان کرکٹ کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔