نیدرلینڈز کے معروف فٹبال ریفری روب ڈیپرِنک 38 برس کی عمر میں چل بسے، ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
روب ڈیپرِنک نے 2017 میں ڈچ لیگ سے آغاز کیا اور یورو 2024 میں بطور VAR بھی خدمات انجام دیں۔
وہ رواں سال فیفا ورلڈ کپ کے لیے نامزد تھے، لیکن برطانیہ میں ایک مبینہ جنسی حملے کے الزام میں گرفتاری کے بعد انہیں پینل سے خارج کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں، شواہد ناکافی ہونے پر پولیس نے مقدمہ ختم کر کے انہیں کلین چٹ دے دی تھی اور انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
فٹبال برادری نے ان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
