فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں برازیل نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں برازیل نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور برابر کیا انجری ٹائم میں گبریئل مارٹینیلی کے فیصلہ کن گول نے برازیل کو فتح دلا دی۔
برازیل اب پری کوارٹر فائنل میں کوٹ ڈی آئیوری اور ناروے کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا، جبکہ جاپان کا ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی فتح کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔
