آسٹریلیا نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 190 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور 58 رنز پر پانچ اہم وکٹیں گنوا بیٹھی بابر اعظم 16، سلمان علی آغا 7 جبکہ دیگر بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 53 اور جوش انگلس نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں، جبکہ میٹ رینشا نے 43 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔