افغانستان کی قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر 2027  میں شرکت کے لیے آج رات 7 بجے دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹیم کی آمد کے سلسلے میں مؤثر انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوالیفائنگ میچ 9 اکتوبر کو سہ پہر 2 بجے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔