راولپنڈی: سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم قومی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

کپتان صاحبزادہ فرحان نے 76 جبکہ عرفات منہاس نے ناقابلِ شکست 34 رنز اسکور کیے۔

جواب میں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوشل مینڈس 87 اور کمنڈو مینڈس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔