بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ اعلان آج متوقع ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے ڈراز بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔
بھارت 27 اکتوبر سے ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جس کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ حالات کے پیش نظر قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے سے اے ایچ ایف کو آگاہ کرتے ہوئے ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی درخواست کی تھی۔
