دورۂ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا 13 رکنی پہلا اسکواڈ رات گئے اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں ایئرپورٹ پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی اور 5 ٹیم مینجمنٹ آفیشلز شامل ہیں، جبکہ باقی 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دیگر دو میچز 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔

سری لنکا نے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔