سمرقند میں جاری اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف مقررہ شطرنج کا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج پہلے راؤنڈ میں شیڈول تھا۔

صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی کے مطابق اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی واضح حکومتی پالیسی ہے، جس کے تحت پاکستان اسرائیل کے خلاف میچ نہیں کھیل سکتا۔

ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف مقابلہ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ازبکستان میں ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

:::