کارڈف:میزبان انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
کارڈف میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
شریاس آئیر 66 رنز اور ویرات کوہلی 65 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس اٹکنز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
234 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 45 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسٹار بیٹر جو روٹ نے 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
بھارت کی طرف سے جسپرت بمرا، پرسد کرشنا، گرنور برار، شیوم ڈوبے اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی، اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن آخری ون ڈے 19 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا
