پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 177 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے عثمان خان نے 151 اور کپتان فرحان یوسف نے 115 رنز کی شاندار اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 268 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

محمد صیام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 رنز کے عوض 4 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  انگلینڈ انڈر 19 ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس بڑی فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے چار میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں ایک برتری حاصل کر لی ہے۔