برمنگھم : بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم 48 اوورز میں 258 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جو روٹ 76 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کے اکشر پٹیل نے پہلے باؤلنگ میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور بعد میں 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
بھارت نے 259 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں حاصل کیا۔
شبمن گل 80 (ریٹائرڈ ہرٹ) اور واشنگٹن سندر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
