فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایکواڈور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیویارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں ایکواڈور نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

ایکواڈور کی کامیابی کے باوجود ٹیم نے گروپ میں تیسری پوزیشن کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جبکہ جرمنی پہلے ہی اپنے ابتدائی دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا تھا۔

Ecuador's Gonzalo Plata (19) scores a go-ahead goal on Germany goalkeeper Manuel Neuer during the World Cup Group E soccer match in East Rutherford, N.J., near Thursday, June 25, 2026. (AP Photo/Seth Wenig)
Ecuador’s Gonzalo Plata (19) scores a go-ahead goal on Germany goalkeeper Manuel Neuer during the World Cup Group E soccer match in East Rutherford, N.J., near Thursday, June 25, 2026. (AP Photo/Seth Wenig)

دوسری جانب گروپ ای کے ایک اور میچ میں آئیوری کوسٹ نے کیوراساو کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔