فیفا ورلڈ کپ میں گروپ D کے میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
امریکا نے میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو مسلسل میچز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

سیٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کیمرون برجس کے اون گول سے امریکا کو برتری ملی جبکہ ایلکس فری مین نے دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنائی۔
دوسری جانب گروپ C میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 1-0 سے شکست دی، جبکہ برازیل نے ہیٹی کو 3-0 سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
