انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
فخر زمان کو لیول 1 کی اُس خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا جو امپائر کے فیصلے پر ناراضی یا احتجاج سے متعلق ہے، اور اس کے ساتھ ہی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ 19ویں اوور میں اُس وقت پیش آیا جب فخر زمان اپنے آؤٹ کے فیصلے پر امپائرز سے مسلسل بحث کرتے دکھائی دیے میچ ریفری ریون کنگ نے سزا تجویز کی، جبکہ امپائر احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی نے الزام عائد کیا فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
