راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

 ہدف 163 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن محض 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز سب سے نمایاں رہے، جنہوں نے صرف نو رنز کے عوض تین قیمتی وکٹیں حاصل کیں  رچرڈ نگروا نے دو جبکہ ماپوسا، کریمر، برل اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ باقی بیٹسمین خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے۔

اس سے قبل زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنائے اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سکندر رضا (47) اور بینیٹ (49) نے اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط مقام دلایا  سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ملنگا نے دو شکار کیے۔

اس کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے سہ فریقی سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔