Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 50 کروڑ ڈالر کا بجٹ سپورٹ قرض منسوخ کر دیا

1 minute read
World Bank Loan Approval For Pakistan

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کا بجٹ سپورٹ قرض اس بنا پر منسوخ کر دیا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظر ثانی سمیت کچھ اہم شرائط پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

ورلڈ بینک رواں مالی سال کے دوران کوئی نیا بجٹ سپورٹ قرض بھی فراہم نہیں کرے گا جس سے حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال کے دوران 2 بلین ڈالر کے مزید قرضے حاصل کرنے پر مبنی بجٹ کا تخمینہ متاثر ہو سکتا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران کوئی نیا بجٹ سپورٹ قرض نہ دینے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے اپنا کوٹہ بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ ادارے نے سستی اور صاف توانائی پروگرام کے تحت 500 ملین سے 600 ملین ڈالر کا قرضہ منسوخ کیا ہے جسے PACE-IIبھی کہا جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر ڈبلیو بی نے 500 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن بعد میں اس نے بیرونی مالیاتی فرق کو پر کرنے کے لیے 600 ملین ڈالر کا عندیہ دیا تھا۔

جون 2021 میں ورلڈ بینک نے PACE پروگرام کی منظوری دی تھی اور 400 ملین ڈالر کی پہلی قسط بھی جاری کی تھی لیکن دوسری قسط متعدد شرائط کے ساتھ رکھی گئی تھی۔ ان شرائط میں سی پیک کے تحت چینی پاور پلانٹس کے سیٹ اپ سمیت تمام آزاد پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ مذاکرات کرنا بھی شامل تھا۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ سی پیک پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ چین نے ان سودوں کو دوبارہ کھولنے سے کئی مرتبہ انکار کر دیا ہے، 16بلین ڈالر پر مبنی توانائی کے قرضوں کی از سر نو تشکیل سے بھی انکار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت بجلی کی قیمت کم کرنے کی کوشش میں 1994سے لے کر 2002 کے درمیان کی پالیسیوں کے تحت قائم پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ بات چیت کر رہی ہے۔

چینی پاور پلانٹس اور حکومت کے زیر ملکیت پاور پلانٹس، جو بنیادی طور پر چار ایل این جی سے چلنے والے اور دو نیوکلیئر پاور پلانٹس ہیں، 2015 کی توانائی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔

حکومت نے اب تک توانائی کے 22 معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کی ہے لیکن بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کمی کے لحاظ سے کوئی بڑی بچت نہیں ہوئی ہے۔ بجلی کی قیمت ٹیکسوں اور سرچارجز کو شامل کرکے اب بھی 65 سے 70روپے کے درمیان ہے۔

حکومت 16 روپے فی یونٹ کراس سبسڈی کو ختم کرنے سے بھی گریز کر رہی ہے۔ یہ رقم حکومت 200 یونٹ ماہانہ سے کم والے صارفین کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین سے وصول کرتی ہے۔

اگر حکومت بلاجواز کراس سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس سے رہائشی اور کمرشل بجلی کے صارفین پر پڑنے والے بوجھ کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

رابطہ کرنے پر عالمی بینک کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ہماری اصلاحات کی حمایت میں اپنائی گئی حکمت عملی میں متوقع پیش رفت کی رفتار میں تبدیلی آئی ہے۔

عالمی بینک سے درخواست کی گئی کہ وہ تبصرہ کرے کہ آیا اس نے PACE-II کا قرضہ منسوخ کردیا ہے تو خاتون ترجمان نے کہا کہ عالمی بینک سستی اور صاف توانائی کے پروگرام (PACE) کے ذریعے پاور سیکٹر میں اصلاحات کی حمایت کر رہا ہے۔

Tags: 500 ملین ڈالر اسلام آباد اہم شرائط پر عمل درآمد بجٹ سپورٹ قرض بجلی کی خریداری چین پاکستان اقتصادی راہداری معاہدوں پر نظر ثانی منسوخ ورلڈ بینک

Post navigation

Previous: پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کیلئے اوورسیز پلیئر کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر ونڈو کھول دی
Next: آئی سی سی نے نیروشن ڈکویلا کو ڈوپنگ پابندی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.