وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹورشپ کی پیشکش مسترد کردی، جبکہ سابق فاسٹ بولر محمد عامر لیگ کا حصہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کے احترام میں اے پی ایل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب محمد عامر، جو برطانوی شہری ہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں قندھار واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔
انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں ٹیم نے پہلی پک کے طور پر منتخب کیا ہے۔
