راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

نئے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے پریکٹس سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور نوجوان فاسٹ بولر رضااللہ سمیت قومی فاسٹ بولرز پر خصوصی توجہ دی، جبکہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں بھی کیں۔

سری لنکن ٹیم نے بھی راولپنڈی میں ٹریننگ کی، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم آج  پاکستان پہنچے گی۔

سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔