دبئی: آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل پہلی، ڈیرل مچل دوسری اور ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ بابر اعظم نویں نمبر پر ہیں۔
فخر زمان 9 درجے ترقی کے بعد 37ویں نمبر پر آگئے۔
بولرز میں راشد خان پہلے، کیشو مہاراج دوسرے اور مچل سینٹنر تیسرے نمبر پر ہیں۔
شاہین آفریدی ترقی کے بعد پانچویں جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔
آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی، زمبابوے کے سکندر رضا دوسری اور محمد نبی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
