لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی درخواست پر انہیں قومی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو طلب کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر کام کرنا چاہتے ہیں، جس پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ان کی درخواست منظور کر لی۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان، جو نیپال پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھٹمنڈو میں موجود ہیں، پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔
