چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ 12 سال بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں منعقد ہوگا۔

پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے پشاور اور صوبے کے عوام کو مبارک باد دی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان ٹیم، پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے درمیان ایک ہفتے پر مشتمل ٹی20 ٹرائی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے اور امید ہے کہ جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔