لاہو: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
فخر زمان نے 53، حسیب اللہ نے ناقابلِ شکست 40 اور سکندر رضا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں حیدرآباد کی ٹیم لاہور کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے صرف 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قلندرز کے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
