صدر مملکت کا دورہ گوادر،ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرادری آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے .

صدرمملکت آصف علی زرداری گوادر میں امن وامان ،ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے .

صدرپاکستان کو امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی .

وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل صدرمملکت کا استقبال کرینگے .

وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود ہونگے.

صدرمملکت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔