اسلام آباد: پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے 21 ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں بار عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں اپنے نام کیں۔

احمد سلمان انڈر 16 عالمی چیمپئن بنے، عہد صولت فاطمی نے انڈر 14 کا ٹائٹل جیتا، جبکہ تیمور وسیم انڈر 10 عالمی چیمپئن قرار پائے۔

اس کے علاوہ مصطفیٰ فرحان انڈر 12 کیٹیگری میں رنر اپ رہے۔

انفرادی مقابلوں میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

ایان حسن خان نے ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکور والا لفظ کھیلا، جبکہ اعظم صدیقی نے ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ اسکور ریکارڈ کیا۔

اس تاریخی کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔