لاہور: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا نے 111 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جبکہ پوان رتنائیکے 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 29 اور حسن نواز نے 17 رنز بنائے۔
سری لنکا کے دلشان مدوشنکا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سہان آراچگے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کا فائنل ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
