ایمسٹلوین میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں پاکستان اور ویلز کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان اور رانا وحید نے گول اسکور کیے۔
قومی ٹیم نے میچ کے دوران گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کیے۔
گروپ ڈی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد، پاکستان اپنا اگلا اور آخری گروپ میچ 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
