بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے لٹن داس کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ مہدی حسن سے قیادت واپس لے لی گئی ہے۔

لٹن داس اب ون ڈے کے ساتھ ٹی20 ٹیم کی بھی قیادت کریں گے۔

 توحید ہردوئے کو نائب کپتان بنا دیا گیا۔

 نجم الحسن شانتو ٹیسٹ کپتان برقرار رہیں گے، جبکہ مہدی حسن مرزا ٹیسٹ کے نائب کپتان ہوں گے۔

بی سی بی صدر تمیم اقبال کے مطابق یہ فیصلہ ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ کپتان کی حکمت عملی کے تحت اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد کیا گیا ہے۔

بورڈ نے ٹیم کی کارکردگی کا ہر چھ ماہ بعد جائزہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔