آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ اور اچیلز انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی مراحل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

35 سالہ ہیزل ووڈ اپنی بحالی مکمل کرنے کے لیے سڈنی میں ہی قیام کریں گے، جبکہ شان ایبٹ کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

سلیکٹر ٹونی ڈوڈیمائڈ کے مطابق گھر پر بحالی ہیزل ووڈ کے لیے زیادہ موزوں ہے ادھر پیٹ کمنز بھی انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا گروپ بی میں اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا، جہاں وہ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا۔