سڈنی: آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس میں عدالت نے سزا یافتہ قرار دیتے ہوئے 1,500 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ان کے وکیل نے استدعا کی کہ میڈیا کوریج اور مالی نقصانات کے پیشِ نظر مؤکل کو سزا یافتہ نہ قرار دیا جائے، تاہم عدالت نے ڈسپلن اور قانون کی پاسداری کا سخت پیغام دیتے ہوئے یہ استدعا مسترد کر دی۔
گاڑی چلانے کے لیے الکوحل ڈیٹیکٹر (انٹر لاک ڈیوائس) نصب کرنا لازمی ہوگا، جو الکوحل کی موجودگی میں گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران سڈنی گئے تھے، جہاں رینڈم بریتھ ٹیسٹ کے دوران وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
