فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سینیگال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ ’آئی‘ کے میچ میں سینیگال نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوتھے منٹ میں حبیب دیارا کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں سینیگال نے اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی، جہاں پاپ گیے نے دو گول اسکور کیے جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح کو یادگار بنا دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 5 گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔

سینیگال کی اس تاریخی فتح نے نہ صرف گروپ مرحلے میں اس کی پوزیشن مضبوط کی بلکہ افریقی فٹبال کے لیے بھی ایک نیا سنگ میل قائم کردیا۔