فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آئیوری کوسٹ کو جرمنی کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے ٹیم کے اسٹرائیکر ایلی واہی کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث وہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

آئیوری کوسٹ فٹبال فیڈریشن کے مطابق واہی کے ویزا کی منظوری نہ مل سکی، جس کے بعد وہ امریکا میں ہی قیام کریں گے جبکہ ٹیم کینیڈا پہنچ چکی ہے۔

ایلی واہی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ایکواڈور کے خلاف ایکشن میں آئے تھے وہ کینیڈا میں داخلے سے محروم ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل گھانا کے تھامس پارٹے کو بھی ویزا مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔